بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پرویز الٰہی چند ارکان کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے والے تیسرے سیاستدان

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری پرویز الٰہی چند ارکان کے ساتھ ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیراعلیٰ بننے والے تیسرے سیاستدان ہیں، اس سے قبل بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں مسلم لیگ (جونیجو ) کے میاں منظور وٹو جن کو 17ارکان کی حمایت حاصل تھی وہ پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر وزارت اعلیٰ لینے میں کامیاب ہو گئے تھے ،اس کے علاوہ مسلم لیگ (جونیجو) کے ہی سردار عارف نکئی بھی جونیجو لیگ کے چند وزراء کے ساتھ پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے ۔بعد ازاں عارف نکئی سے استعفیٰ لےکر منظور وٹو کووزیراعلیٰ بنایا گیا،وٹو 17ارکان کے ساتھ 13ستمبر 1995سے 3نومبر 1996تک وزیراعلیٰ رہے ، اب پرویز الٰہی جن کے پنجاب میں 10ارکان اسمبلی ہیں وہ تحریک انصاف سے وزارت اعلیٰ لینے میں کامیاب ہو گئے ہیں ۔