کراچی(ما نیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کزشتہ روز انسٹاگرام پر اپنی آرٹ ورک چند تصاویر شیئر کی ، جس پر بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ماہرہ خان کی تعریف کر دی۔
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے مداح بھارت میں بھی موجود ہیں، لیکن بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور بھی مائرہ خان کی خوبصورتی کی مداح نکلیں ۔پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اکاونٹ سے آرٹ ورک کی تصاویر کو شیئر کیا۔ جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے ۔
ایسے میں بالی ووڈاداکارہ سونم کپور نے بھی ماہرہ خان کی پوسٹ پر تبصرہ کیا اور لکھا کہ “آپ خوبصورت ہیں ساتھ ہی دل کا آئیکون بھی شیئر کیا “۔
یہی نہیں بلکہ ایک اور بھارتی آرٹسٹ اور گلوکارہ “ملوبیکا بنرجی ” نے بھی لکھا کہ “بہت زیادہ باصلاحیت اداکارہ “اور ساتھ ماہرہ خان کو ٹیگ کیا۔اس پوسٹ پر ماہرہ خان کے مداح ان کی تعریفیں کررہے ہیں ۔
View this post on Instagram









