بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

JSMUمیں چہرے پر مصنوعی اعضاء کی پیوند کاری کا پہلا آپریشن مکمل

کراچی( نیوز ڈیسک) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے سندھ انسٹی ٹیوٹ آف اورل ہیلتھ سائنسز کے شعبہ پروستھوڈونٹکس نے چہرے پر مصنوعی اعضاء لگانے کا پہلا کیس کامیابی کیساتھ مکمل کرلیا، پروستھو ڈونٹکس ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر محمود حسین کی سربراہی میں 8رکنی ٹیم بشمول سینئر رجسٹرار ڈاکٹر مہوش خان،7ہاؤس جاب آفیسرز اور سپورٹ اسٹاف نے ای این ٹی سرجن کی جانب سے آپریٹ کیے گئے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والی مریضہ کی آنکھ، چہرے، ناک اور منہ کے اندرونی حصوں کو مصنوعی اعضا سے کامیابی کیساتھ تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا جبکہ تکنیکی خدمات ویسٹرن لیبارٹری کی جانب سے پیش کی گئیں۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن نے ایس آئی او ایچ ایس اور شعبہ پروستھوڈونٹکس کی ٹیم کو اہم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ کسی حادثے کی وجہ سے چہرہ بگڑ جانے کے حامل افراد خود کو معاشرے میں تنہا محسوس کرنے لگتے ہیں ایسے میں جےایس ایم یو میں مصنوعی اعضاء لگانے کا عمل ان افراد کو معاشرے سے جوڑنے میں موثر کردار ادا کریگا۔