بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایلون مسک سے امیرترین شخصیت کا اعزاز چھیننے والے برنارڈ آرنلٹ کون ہیں؟

معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک سے دنیا کی امیر ترین شخصیت کا اعزاز چھین کر برنارڈ آرنلٹ دنیا کے دولت مند افراد کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ گئے ہیں۔

 بین الاقوامی ادارے  فوربز اور بلومبرگ کی جانب سے جاری کی گئی دنیا کے امیر ترین شخصیات کی تازہ فہرست کے مطابق ایلون مسک نے دوسرے جبکہ دنیا کے امیرترین شخص کی نشست برنارڈ آرنلٹ نے سنبھال لی ہے۔

ایلون مسک سے کیا غلطی ہوئی ؟

فوربز اور بلومبرگ کے مطابق ایلون مسک کی جانب سے خریدی گئی نئی کمپنی ’ٹوئٹر‘ سے متعلق ایک غلط فیصلہ کرنا تھا کہ وہ دنیا کی امیر ترین شخصیت کے اعزاز سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی 44 بلین ڈالرز کی ڈیل کی وجہ سے ایلون مسک کی دولت میں زبردست کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

دوسری جانب متعدد رپورٹس کے مطابق رواں برس ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں بھی کمی کے سبب ایلون مسک کو کافی نقصان اٹھانا پڑا۔

ایلون مسک جنوری 2021ء سے بلومبرگ جبکہ ستمبر 2021ء سے فوربز کی فہرست میں دنیا کے امیر ترین شخص کا اعزاز اپنے نام کیے ہوئے تھے تاہم اب گزشتہ ہفتے اس اعزاز سے محروم ہوگئے ہیں۔

دنیا کے نئے امیر ترین شخص برنارڈ آرنلٹ کون ہیں؟

برنارڈ آرنلٹ ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ’لوئی ویتوں‘ کمپنی LVMH کے چیف ایگزیکٹیو ہیں۔

یاد رہے کہ برنارڈ آرنلٹ نے اس سے قبل بھی رواں ماہ کی 7 اور 8 تاریخ کو کچھ گھنٹوں کے لیے ایلون مسک کو دولت کے اعتبار سے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

بعد ازاں ٹیسلا کے بانی دوبارہ دنیا کے امیر ترین شخص بن گئے تھے جس کے بعد ایک بار پھر برنارڈ آرنالٹ اور اِن کا خاندان 188.6 بلین ڈالرز کی دولت کے ساتھ فوربز کی فہرست میں سرفہرست ہے۔

رپورٹس کے مطابق اس وقت برنارڈ آرنلٹ 171 بلین ڈالرز کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص جبکہ ایلون مسک 164 ارب ڈالرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

واضح رہے کہ برنارڈ آرنلٹ کے اثاثوں یہ اضافہ حالیہ مہینوں میں ہی ہوا ہے، وہ رواں سال اکتوبر کے مہینے میں 137 ارب ڈالرز کے مالک تھے۔