میدان میں مقابلے کی بجائے چور راستے سے بھاگنے والوں کا مقدر شکست ہے:زاہد رفیق
اسلام آباد :
صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن سردار طاہر محمود اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے مخالفین کے مذموم ہتھکنڈے ناکام ہو گئے آج فاؤنڈر اتحاد کی فتح کا دن ہے، میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے چور راستے سے بھاگنے والوں کو آج شکست ہو گی، تمام قابل احترام رئیلٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے صبح نو سے پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشن پہنچیں اور اپنے حقیقی نمائندوں کا انتخاب کریں، ہم نے پہلے بھی اپنی کمیونٹی کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ ایک بار پھر منتخب ہو کر خدمت کا سفر جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین عابد خان، صدر ویلفیئر گروپ چوہدری عبدالرؤف، سابق صدر سردار یاسر، وحید خان،منیر اختر،طاہر عباسی،مسرت اعجاز،ندیم گجر،میاں مقبول،یسین انجم، یوسف راجپوت، راجہ حسن اختر، سرفراز حسین شاہ، چوہدری مظہر، سردار شاویز،عزیز بلوچ،اختر عباس،حسن منہاس و دیگر ہمراہ بلیو ایریا میں فاؤنڈر اتحاد گروپ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. جلسے میں بلیوایریا سمیت شہر بھر کی رئیلٹرز برادری نے کثیر تعداد میں شرکت کی.









