بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کورونا کا نیا ویرینٹ بی ایف سیون تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا

کورونا کا نیا ویرینٹ بی ایف سیون تیزی سے دنیا بھر میں پھیلنے لگا۔ کئی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق بی ایف سیون کے پھیلنے کی رفتار باقی تمام اقسام سے زیادہ ہے۔ یہ ویرینٹ جنہیں پہلے کورونا وائرس ہوچکا یا وہ لوگ جو ویکسین لگواچکے دونوں میں پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
نیا ویرینٹ امریکا اور برطانیہ سمیت جرمنی، بیلجیم اور فرانس میں بھی سامنے آچکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں جاپان میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب کیسز سامنے آئے۔ جنوبی کوریا میں 58 ہزار جبکہ امریکا میں 5 ہزار کے قریب کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان کے قومی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ ملک میں ایسا کوئی کیس سامنے نہیں آیا تاہم صورتحال مانیٹر کررہے ہیں۔