کراچی:ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے ۔ 100 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا ۔
ملک کی صرافہ مارکیٹ میں سونا 100روپے اضافے کے بعد 1لاکھ82ہزار 800روپے کا تولہ ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 85روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت1لاکھ 56ہزار 721روپے ہوگئی ۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1803ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی ۔دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 50 روپے اور دس گرام چاندی 1 ہزار 757 روپے54 پیسے کی ہوگئی۔
سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ








