بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نکاح پر اہلیہ سے معافی مانگنے پر حارث رؤف کی وضاحت

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے نکاح پر اہلیہ، مزنا مسعود سے مانگی گئی معافی پر وضاحت دی ہے۔

دو روز  قبل شاہین آفریدی اور حارث رؤف سمیت لاہور قلندرز کی انتظامیہ کی جانب سے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کا دورہ کیا گیا۔

اس دوران کھلاڑیوں نے جہاں اپنے مداح طلبہ سے مزاحیہ گفتگو کی وہیں اُن کے دلچسپ سوالات کے جوابات بھی دیے۔

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں بندھنے والے قومی فاسٹ بولر حارث رؤف سے ایک  طالب  علم نے پوچھا کہ انہوں نے نکاح والے دن اپنی اہلیہ سے معافی کیوں مانگی تھی۔

 

 

اس سوال پر وہاں موجود سب ہی طلبہ نے خوب شور مچایا اور حارث رؤف سمیت سب کھلاڑی ہی ہنس دیے۔

حارث رؤف نے بڑی مہارت سے سوال کو گول مول کرتے ہوئے جواب دیا کہ اس میں اُن کی کوئی غلطی نہیں تھی، انہوں نے اپنی اہلیہ سے معافی نہیں مانگی تھی دراصل کیمرہ مین نے غلط شوٹ کیا تھا۔

حسِ مزاح سے بھرپور حارث رؤف کے اس جواب کو  طلبہ نے خوب انجوائے کیا اور حارث کی ذہانت کو داد دیتے ہوئے خوب شور بھی مچایا۔