بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینئر صحافی/کالم نگار محترمہ شہناز تاتاری کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی، کالم نگار اور سابق ممبر گورننگ باڈی نیشنل پریس کلب اسلام آباد، محترمہ شہناز تاتاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے محترمہ شہناز تاتاری کے اہلخانہ کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحومہ کی صحافتی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ شہناز تاتاری کی صحافت کے شعبے کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا محترمہ شہناز تاتاری کی وفات صحافت کے شعبے کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے پیدا ہونے والا خلاء تادیر پر نہیں کیا جاسکے گا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی۔