مظفرآباد(ممتاز نیوز) سابق صدر و وزیر اعظم آزاد کشمیر، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار محمد یعقوب خان نے کہا ہے کہ کشمیر کی اپنی ایک حیثیت اور شناخت ہے جسے کسی صورت ختم نہیں ہونے دیں گے، تحریک آزادی کشمیر اور لاکھوں شہدا کشمیر کے خون سے کسی کو غداری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، تحریک آزادی کشمیر کے دوران کشمیریوں کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں، یہ بات اقوام عالم میں عیاں ہے کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے تاریخ ساز قربانیاں دی ہیں، کشمیریوں کے خون سے کسی کو غداری نہیں کرنے دیں گئے، اقوام متحدہ کی قردادوں کے مطابق کشمیریوں کو ان کا حق، حق خوداریت دیا جائے تاکہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں، ان خیالات کا اظہا رانہوں نے مختلف عوامی وفود سے گفتگو کے دوران کیا، انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظالم کشمیری مودی حکومت کے انسانیت سوز مظالم سہا کربھی تحریک آزادی کشمیر کو جاری رکھے ہوئے ہیں، لاک ڈاون لگا کر کشمیریوں کی آواز کو کچلنے کی سازش کی گئی جس پر ناکامی کے بعد مودی سرکار اب ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں ہندووں کو آباد کرکے مسلمانوں کو اقلیت میں بدلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے لیکن وہ یہ جان لیں کہ کشمیریوں کی آواز کو اوچھے ہیتکھنڈوں سے نہیں دبایا جا سکتا ہے، کشمیریوں نے تحریک کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، کشمیری آج بھی اپنے اسلاف کی قربانیاں کو دوہرانے کے لیے تیار ہیں، کشمیریوں کی شناخت کو ختم کرنے والے جان لیں کہ آخری کشمیری تک یہ جدوجہد جاری رہے گی، اقوام عالم مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم کا فی الفور نوٹس لے اور کشمیریوں کو ان کاپیدائشی حق،حق خوداردیت دلانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کشمیری بھی آزادی کی سانس لے سکیں۔
تحریک آزادی کشمیر اور لاکھوں شہدا کشمیر کے خون سے کسی کو غداری کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،سرداریعقوب








