بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فوڈ انڈسٹری انتہائی مشکلات کا شکار، بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام اور تاجروں کا جینا حرام کردیا، فاروق چوہدری صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی

راولپنڈی (ممتاز نیوز) ملک بھر میں مسلسل بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام اور تاجروں کا جینا حرام کردیا، وزیراعظم، وزیراعلٰی سمیت ضلعی انتظامیہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار دا کرے۔ فاروق چوہدری، تفصیلات کے مطابق صدر آل پاکستان ریسٹورنٹ جوائنٹ ایکشن کمیٹی محمد فاروق چوہدری کا وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام کے نام ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آج فوڈ انڈسٹری انتہائی مشکلات کا شکار ہے۔ دن بدن اشیاء خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے۔ آٹے، مرغی، گھی سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی بڑھتی قیمتوں سے فوڈ انڈسٹری سے وابستہ لوگ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دن بدن بڑھتی مہنگائی کو کنٹرول نہ کیا گیا تو لوگ فاقوں پر مجبور ہوں گے اور ملک بھر میں بےروزگاری کا ایک طوفان آئے گا، وزیراعظم پاکستان، وزیراعلٰی پنجاب سمیت ضلعی انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ متعلقہ حکام قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں اپنا کردار دا کریں تاکہ ملک کو مزید معاشی بحران سے نکالا جا سکے۔