افغان کرکٹر راشد خان نے آسٹریلیا کے سیریز کھیلنے سے انکار کے بعد کرکٹ آسٹریلیا کو بگ بیش لیگ کے حوالے سے دھمکی دے دی۔
طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈےکرکٹ سیریز کھیلنے سے انکار کردیا ہے جس کے بعد افغان کھلاڑی نوین الحق نے بگ بیش لیگ چھوڑنے کا اعلان کیا تاہم اب راشد خان نے بھی کرکٹ آسٹریلیا کو سیاست کو کھیل سے دور رکھنے کا مشوہ دیا ہے۔
Cricket! The only hope for the country.
Keep politics out of it. @CricketAus @BBL @ACBofficials ♥️ 🇦🇫 ♥️ pic.twitter.com/ZPpvOBetPJ— Rashid Khan (@rashidkhan_19) January 12, 2023
راشد خان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے یہ سن کر افسردگی ہوئی کہ آسٹریلیا نے مارچ میں ہم سے سیریز کھیلنے سے انکار کردیا، میں نے اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے نمایاں کامیابی سمیٹیں اور ہم نے بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ’کرکٹ آسٹریلیا کا یہ فیصلہ اس سفر میں ہمیں پیچھے دھکیل دیتا ہے، اگر آسٹریلیا افغانستان کے ساتھ کھیلنے میں ان کمفرٹ ایبل ہے تو میں بی بی ایل میں اپنی موجودگی سے کسی کو بھی بے چین نہیں کرنا چاہتا، میں اس مقابلے میں سنجیدگی کے ساتھ اپنے مستقبل کے بارے میں سوچ رہا ہوں‘۔









