پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کے بارے میں پیغام جاری کیا ہے۔
سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہنواز دھانی نے لکھا کہ ایک دوست جو خوشیاں لایا، گزشتہ رات آنکھوں میں آنسو چھوڑ کر چلا گیا۔
شاہنواز دھانی نے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شان ٹیٹ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کیں۔
A friend who brought smiles, left last night with tears😢💔. #ShaunTait pic.twitter.com/fNU3ePTieP
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) January 14, 2023
واضح رہے کہ شان ٹیٹ کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ فروری تک معاہدہ ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز ان کا آخری اسائنمنٹ تھا۔
یاد رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز دو ایک سے جیتی ہے۔









