کراچی (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی اور اس کے اختتام کے فوری بعد محمد رضوان بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سیریز ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سٹیڈیم سے جناح ٹرمینل روانہ ہوگئی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کل دوپہر اپنے شہروں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنے وطن نہیں بلکہ بھارت روانہ ہوگی۔علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے سٹیڈیم سے ہی ائیرپورٹ روانہ ہوگئے، وہ ڈھاکا کی فلائٹ لیں گے۔ادھر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔









