بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ کون؟، گورنر کا دیا گیا وقت ختم

گورنر پنجاب کی جانب سے نگراں وزیراعلیٰ کے نام کیلئے دیا گیا 72 گھنٹے کا وقت ختم ہوگیا، حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا۔
پنجاب میں نگراں وزیراعلیٰ کی تعیناتی کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں چلا گیا، گورنر پنجاب نےسپیکر کو پارلیمانی کمیٹی کے قیام کیلئے خط لکھ دیا۔

 

گورنر پنجاب کی جانب سے حکومت اور اپوزیشن کو نگراں وزیراعلیٰ کے متفقہ نام کیلئے 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا تھا۔ پرویز الٰہی کی جانب سے تین نام جبکہ حمزہ شہباز کی طرف سے 2 نام سامنے آئے تاہم دونوں اطراف نے ایک دوسرے کے ناموں کو مسترد کردیا۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے کسی نام پر اتفاق نہ ہونے کے بعد معاملہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے پاس چلا گیا جو اب پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیں گے۔
پارلیمانی کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے برابری کے تناسب سے نمائندگی ہوگی۔
حکومت نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا، نصیر خان اور ناصر کھوسہ کے نام تجویز کئے تھے جبکہ اپوزیشن نے احد چیمہ اور محسن نقوی کے نام دیئے تھے۔