کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جنوری کے آخر میں پوسٹ جنیوا کانفرنس بلا رہی ہے ،اس کانفرنس میں ڈونرز کو ان کی پسند کے شعبے یا منصوبے دیے جائیں گے تاکہ وہ صوبے کے سیلاب متاثرہ افراد کی بحالی کو جلد از جلد ممکن بنا سکیں ۔ .یہ بات انہوں نے یہاں وزیراعلی ہاس میں ورلڈ فوڈ پروگرام کے کنٹری ڈائریکٹر کرس کائے(Mr. Chris Kaye)سے ملاقات میں کہی۔اجلاس میں وزیر خوراک مکیش چاؤلہ، چیف سیکرٹری سہیل راجپوت، وزیراعلی سندھ کے سیکرٹری رحیم شیخ، ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلی سندھ نے دورہ پر آئے ہوئے ڈبلیو ایف پی کے کنٹری چیف کو بتایا کہ انہوں نے جنیوا کے بعد ایک کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ڈونرز کو ان کی پسند کے شعبے یا منصوبے دیئے جائیں گے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی جلد سے جلد یقینی بنائی جاسکے۔ڈبلیو ایف پی کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر کرس کائے نے وزیر اعلی سندھ کے مشورے کو سراہا اور انہیں کانفرنس کے لیے اپنے تعاون اور لوگوں کی غذائی تحفظ میں مدد کا یقین دلایا۔
سندھ حکومت جنوری کے آخر میں پوسٹ جنیوا کانفرنس بلا رہی ہے، مراد علی شاہ








