سکردو (وقائع نگار)گلگت بلتستان کے عوام کے لیے ایک اور تحفہ ، ضلع سکردو میں اپنی نوعیت کی ایک اہم منصوبہ مددگار ایپ لانچنگ کر دی گئی ،ایپ کے اجراء سے عوام کو گھر کی دہلیز پر مختلف نوعیت کے سرٹیفیکیٹس کے حصول میں آسانی ہو گی ، ڈویژنل کمپلکس سکردو میں ایپ لانچنگ کی افتتاحی تقریب ہوئی صوبائی وزیر زراعت میسم کاظم، وزیر خزانہ جاوید منوا، وزیراعظم وزیر تعمیرات عامہ، چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹل سروس رانا حسن اختر نے ان لائن افتتاحی تقریب میں شرکت کی ، جبکہ ڈویژنل کمپلکس سکردو میں کمشنر بلتستان ڈویژن شجاع عالم ڈپٹی کمشنر سکردو کپٹن ر شہریار شیرازی اور اسٹنٹ کمشنر نیلم علی نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی ڈپٹی کمشنر سکردو شہریار شیرازی نے ایپ کے متعلق بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایپ کی لانچنگ سے سائلین کو مختلف سرٹیفیکیٹس کے حصول میں آسانی ہو گی انہوں نے کہا کہ اب لوگ گھر بیٹھے ایپ کے زریعے برتھ سرٹیفیکیٹ ، لیگل ہیئر سرٹفیکٹ، پولیس وریریفیکش اور میونسپل سرٹیفیکیٹ اور دیگر ضروری سرٹیفیکیٹس حاصل کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر پائلٹ پروجیکٹ کے تحت یہ سروس میونسپل ایریا تک محدود رہے گی بعدازاں اسے پورے ضلع میں وسعت دی جائے گی اور گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں بھی شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تیاری میں اسسٹنٹ کمشنر نیلم علی کا کلیدی کردار ہے انہوں نے اس پروجیکٹ کے تکمیل اور تیاری میں بھرپور معاونت کی ہے انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں محکمہ پوسٹل سروسز کا بھی تعاون حاصل ہے محکمہ پوسٹ کے اشتراک سے سرٹیفیکیٹس گھروں تک پہنچائی جائیں گی ،کمشنر بلتستان ڈویژن نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل سے لوگوں کو سہولیات میسر آئیں گی ،چیف سکریٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں اس نوعیت کا پائلٹ پروجیکٹ شروع ہوا ہے بہترین پروجیکٹ ترتیب دینے پر ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے یہ پروجیکٹ دیگر صوبوں کے لیے بھی ایک بہترین ماڈل ہو گا صوبائی وزیر زراعت میثم کاظم نے بھئ اقدام کو سراہتے ہوئے اس بہترین اور مثالی قرار دیتے ہوئے پروجیکٹ کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ، آخر میں پاکستان پوسٹل سروس اور انتظامیہ کے مابین یادداشت پر بھی دستخط ہوئے ۔










