بھارتی مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگوں نے نہ اردو کو چھوڑا نہ فیض کو، فیض احمد فیض سے محبت برقرار ہے۔
لاہور میں نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف شاعر جاوید اخترکا کہنا تھا کہ فیض احمد فیض کی شاعری میں جادو ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض کی شاعری بھارت میں جتنی اردو زبان میں مقبول ہے اتنی ہی ہندی زبان میں بھی پڑھی جاتی ہے، اردو کا کوئی لفظ اگر سمجھ نہیں آتا تو ہندی میں معنی تلاش کیے جاتے ہیں۔
جاوید اختر نے کہا کہ بھارت میں لوگوں نے نہ اردو کو چھوڑا نہ فیض کو، فیض احمد فیض سے محبت برقرار ہے۔









