بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’اب تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے‘ نور بخاری کا دلچسپ مشورہ

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی نور بخاری نے پیٹرول کی آسمان سے چھوتی قیمتوں پر عوام کو دلچسپ مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم سب کو تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہئے۔ نور بخاری کی سوشل میڈیا پر ایک پرانی پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے ایک تانگے کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ہم سب کو ایک اچھے تانگے پر سرمایہ کاری کرنی چاہیے۔انہوں نے مزید لکھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے تو ہمیں ان میں سے ایک کو ختم کرنا ہوگا۔