لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 4 مقدمات میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لاہور سے بذریعہ موٹر وے روانہ ہوئے، پارٹی رہنما و سابق وزیر اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ ہیں۔

عمران خان آج اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز میں پیش ہوں گے جن میں انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن کورٹ کے 2 کیسز میں شامل ہیں۔








