facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راجہ پرویز اشرف و دیگر کیخلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس ختم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف و دیگر کیخلاف نوڈیرو ٹو رینٹل پاور ریفرنس ختم ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

فیصلہ کے مطابق ریفرنس میں جو الزامات عائد کئے گئے وہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت دائرہ اختیار میں نہیں، ان الزامات پر قانون کی مطابق کسی اور متعلقہ فورم پر ہی کارروائی چل سکتی ہے ، محض اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات پر احتساب عدالت ٹرائل نہیں چلا سکتی ۔فیصلہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف پر بطور وزیر گمراہ کن حقائق سے ای سی سی کی منظوری لینے کا الزام تھا، راجہ پرویز اشرف پر پیپرا رولز 2004 کی خلاف ورزی کا بھی الزام تھا ، نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت پبلک آفس ہولڈر پر محض رائے دینے پر ریفرنس نہیں بنتا، ترمیمی آرڈیننس زاتی مالی فوائد لینے کے ٹھوس شواہد ہونا ضروری قرار دیتا ہے ، احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف، شاہد رفیع سمیت 10ملزمان کیخلاف ریفرنس ختم کیا تھا۔