facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آفریدی کی ایشیا لائنز نے گھمبیر کے مہاراجہ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا

لیجنڈز لیگ کے افتتاحی میچ میں شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے گوتم گھمبیر کی انڈین مہاراجہ کو 9 رنز سے شکست دیدی۔

سابق اسٹار کرکٹرز کی بہار ایک بار پھر دوحا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں دیکھائی دئیے، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاہد آفریدی کی ایشیا لائنز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔

ایشیا لائنز کی جانب سے مصباح الحق نے 50 گیندوں پر 73 رنز کی میچ ووننگ اننگز کھیلی، جس میں 6 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے، ان کے علاوہ تھرنگا 40، کپتان شاہد آفریدی 12، دلشان اور تھیسارا پریرا 5، 5 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں انڈیشن مہاراجہ کا آغاز اچھا نہ تھا، صفر پر پہلی وکٹ گنوا دینے کے بعد کپتان گوتم گھمبیر اور مرلی وجے نے 50 رنز کی پارٹنرشپ قائم لیکن وجے 25 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

گوتم گھمبیر نے 54 رنز کی مزاحمتی اننگز کھیلی جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد کیف 22، یوسف پٹھان 14، عرفان پٹھان 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ایشیا لائنز کی جانب سے سہیل تنویر نے 3 جبکہ عبدالزاق، دلشان اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹورنامنٹ میں آج ایشیا لائنز کو ورلڈکپ جائنٹس کا چیلنج درپیش ہوگا، جس کی قیادت آسٹریلیا کے سابق کرکٹر ایرون فنچ کے سپرد ہے۔