نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی فضائیہ کا طیارہ مدھیہ پردیش میں گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں خاتون سمیت دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق علیحدگی پسندوں کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں اڑان کے دوران طیارے کا رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوا، ریسکیو ٹیم علاقے میں بھیجی گئی جس کو جہاز کا ملبہ ملا جبکہ کچھ دور دونوں پائلٹس کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔
بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے کے مقام سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔