بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

علیم خان کو تھپڑ پڑنے کے بیان پر حمزہ شہباز بول پڑے

 لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے فیاض الحسن چوہان کے عبدالعلیم خان کو تھپڑ پڑنے کے دعویٰ کے تردید کر دی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کے اور علیم خان کے حوالے سے بے بنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈا کیا گیا ہے، علیم خان بھائی اور سینئر سیاست دان ہیں، پنجاب میں واضح شکست دیکھ کر بے پر کی اُڑائی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب عبدالعلیم خان کے ترجمان کہتے ہیں کہ جھوٹی خبریں اور پراپیگنڈا مہم چوہدری پرویز الہٰی کو شکست سے نہیں بچا سکتی، سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الہیٰ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ہار تسلیم کرلیں، ہم سب متحد ہیں، عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں، حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔