اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پی اے سی اجلاس کے بعد چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب کے بارے میں اراکین پارلیمنٹ کو تفصیلی بریفنگ دوں گا،صحافی نے سوال کیا کہ عمران خان کے تحائف کے بارے میں تحقیقات ہوں گی؟جواب میں انہوں نے کہا کہ کیا ان کے خلاف تحقیقات نہیں ہو رہی؟ کیا ان کے کیسز عدالتوں میں نہیں ہیں؟جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ یہ بھول جائیں کہ نیب کی کسی کے ساتھ کوئی وابستگی ہو گی، نیب کی وابستگی صرف پاکستان کے ساتھ ہے، پولیٹیکل انجنئیرنگ کا لفظ نیب میں ہے ہی نہیں،چئیرمین نیب نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی کے بارے میں بات نہ کریں،شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم ہیں میرے قابل احترام ہیں، عمران خان کے جانے کے بعد مستعفی ہونے کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آفس میں آئیں جواب دوں گا، جیسے آپ کہیں گے کر لیں گے۔
عمران خان کیخلاف انکوائری کے حوالے سے چیئرمین نیب کا اہم بیان آ گیا








