بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کاروزانہ کی بنیادپرکرنے کافیصلہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کاروزانہ کی بنیادپرکرنے کافیصلہ کیاہے،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق روزانہ سماعت کامقصد اسلام آبادہائی کورٹ کے حکم کے مطابق 30دن کے اندر کیس کافیصلہ کرناہے،

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 7سال سے فارن فنڈنگ کیس چل رہاہے جس کافیصلہ ابھی تک نہیں آیاگزشتہ روز اسلام آبادہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کوہدایت کی تھی کہ 30دن کے اندر اس کافیصلہ سنایاجائے