بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمارے اکاونٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے،فرخ حبیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فرخ حبیب نے فارن فنڈنگ کیس کے حوالے سے کہاکہ ہمارے اکاونٹس میں کوئی فارن فنڈنگ نہیں ہے الیکشن کمیشن اگر روزانہ کی بنیاد پراس کیس کی سماعت کرتاہے توہم اس کاخیرمقدم کرتے ہیں

لیکن ہماری استدعاہے کہ صرف ایک جماعت جوآپ کے ساتھ اس کیس میں تعاون کررہی ہے صرف اسی کے کیس کافیصلہ نہ سنایاجائے بلکہ تمام جماعتوں کے کیس کافیصلہ سنایاجائے،جمعہ کومیڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہاکہ 2018میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیلئے بھی اسکروٹنی کمیٹیاں بنائی گئیں،

پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا فیصلہ ایک ساتھ چلایا جائے،چاہتے ہیں کہ سماعت صرف پی ٹی آئی کی نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی بھی ہونی چاہیے،