واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ امریکا نے ایک روز قبل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے دیے گئے بیان سے اتفاق کیا ہے جس میں انہوں نے سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کے حوالے سے غیر ملکی ’سازش‘ کے تاثر کو مسترد کر دیا تھا۔ انہوں نے یہ بیان پریس بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے سوال کے جواب میں دیا۔صحافی نے سوال پوچھا کہ پاکستان کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں ہے جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ امریکا نے دھمکی دی تھی یا عمران خان کی حکومت کو ہٹانے کی سازش میں امریکا ملوث تھا، اس پر آپ کا کیا تبصرہ ہوگا؟نیڈ پرائس نے جواب دیا کہ ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں۔
غیرملکی سازش سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان سے اتفاق کرتے ہیں، امریکا








