بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمیز راجہ کو اخلاقی طور پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوجانا چاہیے، عاقب جاوید

لاہور(نیوز ڈیسک )سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ رمیز راجا کو اخلاقی طور پر چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

عاقب جاوید نے ایک بیان میں کہا کہ جس طرح سے رمیز راجہ کھلے عام عمران خان کو سپورٹ کررہے تھے لگ نہیں رہا کہ وہ رکیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آج تک ایسے نہیں ہوا کہ پیٹرن ان چیف بدلے اور چئیرمین چلتا رہے، انکو اخلاقی طور پر بھی چاہئیے کہ وہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔

عاقب جاوید نے کہا کہ نجم سیٹھی اور ذکا اشرف کے چئیرمین بننے کے چانسز ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ اس دور میں انہوں نے کام بھی اچھے کئے، پی ایس ایل بڑا کارنامہ تھا لیکن ابھی کوشش یہی کر رہے ہیں کہ پی ایس ایل کو نیچے لے کر جائیں، پروڈکٹ بنانے کے لئے ذمہ داری ہوتی ہے کہ اسکو سنبھالیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہناتھا کہ ٓئی پی ایل نے کوئی بھی لوکل لیگ نہیں ، ابھی سے پی ایس ایل ہچکولے کھا رہا ہے،کبھی مالکان عدالتوں میں جاتےہیں انکو چاہئیے کہ اسکو سنبھالیں ہونے دی۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پوری دنیا دائیں طرف چلتی ہے ہم لوگ بائیں جانب جاتے ہیں، اس پروڈکٹ کے مسائل کو حل کرنا چاہیے

سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ سنٹرل پنجاب کے سوائے کسی نے کوئی ٹورنامنٹ نہیں کروایا، آج بھی ہم پڑھنے والے بچے کو کھیل کے مواقع نہیں دے رہے۔

انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں اسکول کرکٹ اچھی ہوتی ہے ،اگر آسٹریلیا بننے کی کوشش کررہے ہیں تو انکے گریڈ کرکٹ بہترین ہوتی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ہر ملک کی اسکول کرکٹ میں تین دن کی کرکٹ ہوتی ہے، کرکٹر ہونا یا نہ ہونا اس سے فرق نہیں پڑتا ،چئیرمین کے لئے ایڈمنسٹریشن پاوور ہونی چاہیے، کرکٹ کی بہتری کے لئے ریسرچ کرتے ہی نہیں۔

انکا کہن اتھا کہ گراؤنڈز میں کوئی بھی کھلاڑی اسپائیکس پہن کر پریکٹس نہیں کرتا، کرکٹ بھی ہاکی کی طرح دن بدن نیچے جارہی ہے

انہوں نے کہا کہ احسان مانی اور وسیم خان نے پورے سسٹم کو ہلا کر رکھ دیا، رمیز راجہ نے احسان مانی اور وسیم خان کے گند کو صاف نہیں کیا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ پچز کو بہتر کرنا انکا کام تھا، ڈراپ ان پچز کا یہاں کوئی کام ہی نہیں تھا۔