اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا تاہم طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر عظم شہبازشریف نے طارق فاطمی کی تعیناتی میں تبدیلی کردی، جس کے تحت طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا۔طارق فاطمی معاون خصوصی برقرار رہیں گے ، صرف خارجہ امور کی ذمہ داری واپس لی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ معاون خصوصی طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ بھی دیدیا گیا ، پہلے جاری نوٹیفکیشن میں طارق فاطمی کو وزیر مملکت کا عہدہ نہیں دیا گیا تھا۔نوٹی فکیشن کے مطابق معاون خصوصی طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا اور انھیں وزیر مملکت کے برابر مراعات ملیں گی۔
طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس، معاون خصوصی برقرار








