بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کو دنیا سے رخصت ہو ئے12 برس بیت گئے

لاہور (شوبز ڈیسک) شاندار اور لافانی گیتوں کے خالق، سدا بہار شخصیت کے مالک اور معروف نغمہ نگار خواجہ پرویز کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے، ان کے نغمے فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ پرویز 1932ء میں امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا جبکہ پرویز تخلص ٹھہرا، تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔خواجہ پرویز 1950ء کی دہائی میں گیت نگاری سے وابستہ ہوگئے، 10 ہزار سے زائد فلمی گیت تحریر کئے، انہوں نے کمال مہارت سے بیک وقت اردو اور پنجابی زبانوں میں گیت نگاری کی، جو مختلف فلموں اور آڈیو آلبمز کی زینت بنے، خواجہ پرویز کا ہر فلمی گیت شائقین موسیقی پر سحر طاری کر دیتا۔ملکہ ترنم نورجہاں، نصرت فتح علی خان، مہدی حسن اور دوسرے گلوکاروں نے خواجہ پرویز کے لکھے گیتوں کو اپنی آواز دے کر امر کردیا، سب سے پہلے ہدایت کار دلجیت مرزا نے اپنی فلم “رواج” کے گیت ان سے لکھوائے۔
باغ و بہار شخصیت اور عظیم نغمہ نگار خواجہ پرویز 20 جون 2011ء کو دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔