بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے شاداب خان کی حکام سے اپیل

لاہور(نیوز ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے کراچی سے لاپتا ہونے والی 14 سالہ دعا زہرہ کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاداب خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دعا زہرہ اور ان کے اہلِ خانہ کیلئے دعائیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے کہا کہ دعا ہے کہ دعا سمیت تمام لاپتہ بچے بحفاظت اپنے والدین کے پاس واپس آجائیں۔

شاداب خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میری حکام سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے بچوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں کیونکہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، ان سے زیادہ اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے الفلاح ٹاؤن سے 14 سال کی لڑکی مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی تھی، وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے فوری پیش رفت رپورٹ طلب کی تھی۔

16 اپریل کو کراچی کے علاقے الفلاح، گولڈن ٹاؤن سے 14 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا، لڑکی 5 روز قبل گھر سے کچرا پھینکنے نکلی تھی اس کے بعد سے لاپتہ ہے، اہلخانہ کا دعویٰ تھا کہ بچی کو اغوا کیا گیا ہے، تاہم پولیس کے تفتیشی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑکی مرضی سے گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔

دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔