بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

’ہمایوں سعید’ اور ’یمنیٰ زیدی’ ایک ساتھ جلوہ گرہونےکو تیار

پاکستان شوبز انڈسٹری کے دو مقبول ستارے اب ایک فریم میں آنے کو تیار ہیں۔

کئی عرصے سے کی جانے والی قیاس آرائیاں آخر کار سچ ہوگئیں، پاکستانی اداکارہ  ’یمنیٰ زیدی’ اور ورسٹائل اداکار ’ہمایوں سعید’ ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں۔

نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے آنے والی ڈرامہ سیریل ‘جینٹل مین’ کا اعلان کردیا گیا ہے، جس میں ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی پہلی بار ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گیں۔

گرین انٹرٹینمنٹ کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  ڈرامہ سیریل ‘جینٹل مین’ کے حوالے سے پوسٹ شئیر کی گئی۔

پوسٹ کے ساتھ کیپشن میں لکھا گیا کہ ’ہمارے نئے ڈرامے ‘جینٹل مین’ کے لیے تیار ہو جائیں، جس میں متحرک جوڑی، ہمایوں سعید اور یمنیٰ زیدی شامل ہیں۔‘

 ڈرامے کے حوالے سے  بات کی جائے تو  حسِام حسین کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ ‘جینٹل مین’  کی اسکرپٹ خلیل الرحمان قمر صاحب نے لکھی ہے جب کہ  ڈرامے کو پروڈیوس ’سمینا ہمایوں سعید’ اور ’ثنا شاہنواز’ نے کیا ہے۔تاہم ابھی تک ڈرامے کی مزید کاسٹ ممبرز کا اعلان سامنے نہیں آیا۔

واضح رہے کہ پوسٹ کے سامنے آتے ہی ایک بار پھر یمنیٰ زیدی کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، ساتھ ہی لوگوں نے ڈرامے کے جلد آنے پر بےصبری کا اظہار بھی کیا۔