بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

احسن اقبا ل کا توہین آمیزبیان پاکستانیوں کے کیوبا سے حقیقی احترام اور محبت کی نمائندگی نہیں کرتا،سفیر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں کیوبا کے سفیر زینر کارو نے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال کے کیوبا کے حوالے سے تبصرے کو ’توہین آمیز‘ قرار دیا ہے۔احسن اقبال نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کیوبا کے معاشی حالات پر تبصرہ کیا تھا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی معیشت میں کوئی پوزیشن حاصل کرنے کے لیے پاکستان کو مضبوط معیشت بننا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نہیں چاہتے کہ پاکستان کیوبا یا شمالی کوریا جیسی حالت میں آجائے، ہمیں پاکستان کو ملائیشیا، ترکی، چین اور جنوبی کوریا کی طرح ترقی کے راستے پر منتقل کرنا ہے۔احسن اقبال کے تبصرے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیوبا کے سفیر زینر کارو نے ٹوئٹ کیا کہ بدقسمتی سے وفاقی وزیر احسن اقبال کا لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران کیا گیا کیوبا سے متعلق توہین آمیز تذکرہ پاکستانیوں کے کیوبا سے حقیقی احترام اور گہری محبت کی نمائندگی نہیں کرتا۔قبل ازیں صحافیوں اور ٹوئٹر کے صارفین کی جانب سے وفاقی وزیر کے تبصرے پر تنقید کرتے ہوئے سخت وقت میں کیوبا کی حمایت کا مطالبہ کیا گیا تھا۔