اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب اسلامی بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں، پاکستانی اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دورہ سعودی عرب کی تیاریوں کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وفاقی وزیر ساجد طوری، وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اورمعاون خصوصی طارق فاطمی سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے اجلاس میں ہدایت کی کہ روزگار سمیت طویل المدتی اسٹرٹیجک شراکت داری کے فروغ کیلئے سفارشات مرتب کی جائیں۔انہوں نے یہ ہدایت بھی کہ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے مؤ ثر سفارشات مرتب کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ دونوں ممالک کے مابین اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔
روزگار سمیت اہم سفارشات مرتب کریں،وزیراعظم کی دورہ سعودی عرب کیلئے حکام کو ہدایت








