بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طارق بشیرچیمہ نے(ن)لیگ کوووٹ دیناتھا توپہلےمستعفی ہوتے،حسین الٰہی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ق) کی طرف سے نامزد قائد حزب اختلاف حسین الٰہی نے کہا ہے کہ منحرف ارکان نے عمران خان کے نام پرووٹ لیےتھے،عدالتوں کودیکھنا چاہیے منحرف ارکان کوکس کامینڈیٹ ملا،منحرف اراکین کوپہلےاپنی رکنیت سے استعفیٰ دینا چاہیے۔حسین الہٰی نے کہا کہ اس طرح توکوئی بھی طاقت 3سے 4ارب خرچ کرکےحکومت تبدیل کردے گی،اراکین اسمبلی کوچورراستہ اختیارنہیں کرنا چاہیے۔حسین الہٰی نے کہا کہ طارق بشیرچیمہ کااپناسیاسی فیصلہ تھا،طارق بشیرچیمہ نے(ن)لیگ کوووٹ دیناتھا توپہلےمستعفی ہوتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کےعوام کوامپورٹڈحکومت کےرحم وکرم پرنہیں چھوڑسکتے،اپوزیشن لیڈرکےعہدے پرحکومت کاقبضہ جمہوری اقدارکےمنافی ہے۔