کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )جامعہ کراچی کیمپس سکیورٹی ایڈوائزر نے چینی اساتذہ کی پولیس اور رینجرز کے بغیر نقل وحرکت پر خبردار کیا تھا اس صورت میں کسی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو جامع کراچی کی سکیورٹی ذمہ دار نہیں ہوگی۔اس حوالے سے یکم اپریل کو جاری کئے گئے ایک مراسلے میں چینی اساتذہ سے کہا گیا تھا کہ رینجرز اور پولیس کے تحفظ کے بغیر یونیورسٹی کیمپس سے کوئی نقل وحرکت نہ کریں ۔










