لاہور: پاکستان کے معروف گلوگارعلی سیٹھی نے اپنی شادی کے متعلق چلنے والی افواہوں کی تردید کر دی۔
سوشل میڈیا پرعلی سیٹھی کے متعلق اپنے دوست سلمان طور سے ”گے میرج“ کرنے پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا تھا۔
گلوگار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام کی سٹوری میں لکھا کہ انہوں نے کوئی شادی نہیں کی ہے نہ ہی ان کو علم ہے کہ یہ افواہ کس نے اور کیوں پھیلائی ہے۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں مزید لکھا کہ شاید اس طرح لوگ میرے نئے آنے والے گانے کی تشہیر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ علی سیٹھی نے کوک اسٹوڈیو سے ”پسوڑی“ گانے سے شہرت حاصل کی اوراس شہرت سے وہ دنیا بھر کے مختلف میوزک پلیٹ فارمز پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔









