بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئیکون ایوارڈ، سجل علی کا حکومتِ پاکستان سے اظہارِتشکر

پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ اور ماڈل سجل علی نے حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کردیا۔

گزشتہ دنوں پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کے لیے حکومتِ پاکستان کی جانب سے گورنر ہاؤس لاہور میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور فنکاروں نے اپنی شرکت کو یقینی بنایا۔

اس تقریبِ خاص میں نامور فنکاروں جیسے وہاج علی، ہمایوں سعید، محب مرزا، صنم سعید، عثمان پیر زاداہ، بشریٰ انصاری، سلطانہ صدیقی، غلام محی الدین، ماورہ حسین سنگیتا، خالد عباس ڈار، فواد خان، بلال لاشاری، ریشم، میرا سمیت خوبرو اداکارہ سجل علی کا نام بھی شامل تھا جنہیں خصوصی اعزاز سے نوازہ گیا تھا۔

اداکارہ نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد حکومتِ پاکستان کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا۔

سجل علی نے سماجی رابطے کے ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹوئٹ جاری کیا جس میں انہوں  نے سابق وزیرِاعظم شہباز شریف  اور جیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ’ہماری فلم اور ٹی وی انڈسٹری کی حمایت میں آپ کے اقدامات،نئی پالیسیاں اور میڈیا اصلاحات واقعی قابل ذکر ہیں۔ ‘

سجل علی کا کہنا تھا کہ میں آپ کے اس اقدام سے تہہ دل سے مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ اس تقریب خاص میں وزیر اعظم شہباز شریف، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان، سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریا ت مریم اورنگزیب، وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات سہیل علی خان بھی مہمانِ خصوصی میں شامل تھے۔