بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سحر حیات کی سالگرہ، ہرسُو جلوے بکھیردیے

پاکستانی معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر سحر حیات کی 25 ویں سالگرہ کی تقریب کے ہر سو چرچے ہیں۔

خوبرو ماڈل اور ٹک ٹاک سحر حیات کا شمار ان سوشل میڈیا اسٹارز میں کیا جاتا ہے جو ٹک ٹاک پر مداحوں کی بڑی تعداد حاصل کیے ہوئے ہیں۔

سمیع رشید نے اہلیہ سحر حیات کی سالگرہ کا شاندار اہتمام کیا جسے ہر دیکھنے والا رشک کر اُٹھا۔

 

سحرحیات اور سمیع رشید کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر سالگرہ کی مناسبت سے خوبصورت تصاویر سامنے آئیں جس نے مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔

مذکورہ تصاویر میں اس نوبیاہتا جوڑے کو ایک ساتھ خوشگوار موڈ میں کیمرے کے سامنے پوز بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

 

صرف یہی نہیں سالگرہ کی مناسبت سے پانچ منزلہ کیک بھی سب کی توجہ کا مرکز تھا۔

سمیع نے تصاویر کے ساتھ خوبصورت کیپشن کیا اور اہلیہ کا مبارک باد بھی دی، انہوں نے لکھا کہ ‘دنیا کی سب سے خوبصورت بیوی کو سالگرہ مبارک ہو۔’

سمیع نے اس موقع پر اظہارِ محبت بھی کیا جس انہوں نے لکھا کہ ‘میں آپ سے بہت پیار کرتا ہوں۔’

 

یاد رہے کہ سحرحیات گزشتہ ماہ ٹاک ٹاکر اور سمیع رشید کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں جس کی تمام تقریبات سے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا تھا۔