لاہور: اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اس ہی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔
گزشتہ روز لاہور میں نیشنل آئکون ایوارڈز 2023 کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری، فواد خان، ہمایوں سعید، وہاج علی، اداکارہ ریشم، جگن کاظم، اداکارہ عفت عمر سمیت کئی معروف فنکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے نیشنل آئیکون ایوارڈز 2023 میں پاکستان کی معروف سیلیبرٹیز کو ہیلتھ کارڈز اور ایوارڈز تقسیم کئے۔
View this post on Instagram
اپنا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے اداکارہ عفت عمر نے خود پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ ن لیگ کی سپورٹر ہیں سب کہیں گے کہ اسی لئے ایوارڈ دیا گیا ہے۔
View this post on Instagram
اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا کہ مریم اورنگزیب جو کہ اب سے 15 منٹ قبل سابقہ وزیرِ اطلاعات ہوگئی ہیں ان پر اگر کوئی فلم بنے تو اگلی صبح سُپر ہٹ ہو جائے گی کیونکہ وہ سابقہ ہونے کے باوجود بھی اتنا ہٹ جا رہی ہیں۔
View this post on Instagram
فواد خان نے ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دعا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری اتنی خود مختار ہوجائے کہ اسے گورنمنٹ کے سپورٹ کی ضرورت نہ رہے۔
View this post on Instagram
نیشنل آئکون ایوارڈز اداکارہ ریشم نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ فلم انڈسٹری کو ایک لاوارث انڈسٹری سمجھتی تھی، شہباز شریف نے اس انڈسٹری کے لیے کو کیا ہے یہ انڈسٹری ان کا نام رہتی دنیا تک یاد رکھے گی۔









