پاکستانی لیجنڈ گلوکارہ میڈم نور جہاں کی پوتی نتاشا علی لاکھانی نے مداحوں کو بڑی خوشخبری سنا دی۔
معروف میک اپ آرٹسٹ، اور مقبول فیشن ڈیزائنرنتاشا علی لاکھانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی حالیہ پوسٹ سے اپنے گھر آنے والے ننھے مہمان کی اطلاع دی ہے۔
نتاشا لکھانی نے خوبصورت قرآنی دعا کے ساتھ اپنے نومولود کا نام ’سلیمان عظیم لاکھانی’ بتاتے ہوئے لکھا کہ ’براہ کرم ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کے لیے دعا کریں۔’
پوسٹ سامنے آتے ہی شوبز سے وابستہ نامور شخصیات، اداکارہ غنیٰ علی، زارا نور عباس، مینا طارق، سیدہ طوبیٰ سمیت دیگر کی جانب سے نتاشا کو ننھے مہمان کا خیر مقدم کرنے پر ڈھیروں دعائیں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
مزید براں ،نتاشا علی لاکھانی جو ہمیشہ سے خوبصورتی اور ذاتی گرومنگ کے بارے میں بہت متوجہ رہی ہیں،یہی وجہ ہے کہ نتاشا آن لائن ماسٹر کلاسز اور ٹیوٹوریلز کی وجہ سے بھی عالمی سطح پر اپنا نام کمارہی ہیں۔









