بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سبیکا امام کی شاندار سالگرہ پارٹی، ویڈیو وتصاویر وائرل

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ سبیکا امام نے اپنی 34ویں سالگرہ کی تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

تفصیلات کے مطابق بولڈ لباس اور جاندار اداکاری سے ایک نئی پیچان بنانے والی اداکارہ سبیکا امام اپنی نت نئی تصاویرلمحہ بہ لمحہ سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔سبیکا امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سالگرہ کے خاص دن کی مناسبت سے اندیکھی تصاویر اور ویڈیو جاری کی جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔مذکورہ تصویر میں سبیکا کو خوبصورت لباس زیب تن کیے سالگرہ کے خوبصورت کیک کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، جب کہ سالگرہ کا اہتمام ایک نامور ریسٹورنٹ میں کیا گیا تھا جس میں سرخ لائٹوں کے ساتھ ڈانس پارٹی کا بھی اہتمام تھا۔پوسٹ کے ساتھ خوبصورت کیپشن بھی لکھا کیا تھا کہ “ڈھیروں محبتیں ، خود کی بہتری، روحانی نشوونما اورشکر گزاری کے ساتھ زندگی گزارنے کاایک اور سال”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sabeeka Imam (@sabeekaimam)

سالگرہ کے خاص دن پر مداحوں کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔