بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مایا خان نے 5 مہینوں میں 6 عمرے کرنیکا حیران کن واقعہ بتادیا

کراچی (شوبز ڈیسک)معروف ٹی وی شو ہوسٹ مایا خان نے 5 مہینوں میں 6 عمرے کرنے کا حیران کن واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ “خانۂ کعبہ کو دیکھنا زندگی کا سب سے حسین ترین تجربہ ہے جب بھی دیکھتی کانپ اٹھتی تھی”۔
تفصیلا ت کے مطابق مایا خان نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف معاملات پر بات کی اور اسی دوران انہوں نے اللہ کی جانب سے عمرے کی دعوت ملنے کا قابلِ رشک واقعہ بھی بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ ” میں نے اللہ سے یہ دعا کی تھی کہ رب تعالیٰ جب بھی میرے پاس اتنے پیسے آجائیں کے عمرہ کر سکوں تو مجھے یہ سعادت نصیب کردیجیئے گا۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)


انہوں نے بتایا کہ”سعودی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ اگر کسی کے پاس برطانیہ یا دیگر کا ویزا ہے تو پورے ایک سال تک سعودی عرب کے سفر کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے اور امیگریشن آفس میں یہ بات جان کر میں رونے لگی، مجھے یقین ہی نہیں آرہا تھا، بے شک یہ اللہ کی جانب سے ہی دعوت تھی۔”

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Khan Official (@therealmayakhan)


انہوں نے بتایا کہ “ایک سال کا موقع پانے کے بعد میں نے پ5 مہینوں میں 6 عمرے ادا کیے۔”انکا کہنا تھا کہ ” خانۂ کعبہ کو جب بھی دیکھتی کانپنے لگتی، میں نے بہت عبادت کی، کعبہ میں تہجد پڑھی، کعبے کو دیکھ کر دل سے بے ساختہ نکلتا ہے ، بادشاہی تو تجھ کو ججتی ہے، شہنشاہی تو تجھ کو ججتی ہے۔”