بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چودھری پرویز الٰہی کا پمز میں طبی معائنہ مکمل ، سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل روانہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کو طبی معائنے کے بعد واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق آج صبح اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پرویز الٰہی کو سخت سکیورٹی میں پمز ہسپتال منتقل کیا گیاجہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا اور ضروری ٹیسٹ بھی کئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب 45منٹ تک ہسپتال میں رہے، اس موقع پر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، طبی معائنے اور ٹیسٹوں کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔