بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ : سینئر صحافی کا دعویٰ

اسلام آباد:  پاکستان کے سینئر ترین صحافی و اینکرپرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے ایکس(ٹویٹر) پر لکھا کہ باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف نے لیفٹیننٹ جنرل کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ جنرل ندیم احمد انجم بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلی جنس مزید ایک سال تک عہدے پر فائز رہیں گے۔

انہوں ںے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو درپیش اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے چلائی جانے والی مہم میں آئی ایس آئی، متعلقہ سویلین ایجنسیوں کے ساتھ مل کر، ایران اور افغانستان کی سرحد کے ساتھ اسمگلنگ کے خاتمے، ڈالر کی کمی کا مقابلہ کرنے، تیز رفتار نجکاری کی سہولت فراہم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔ ریاستی ملکیتی اداروں کی تنظیم نو، پاکستان کے ٹیکسیشن سسٹم میں نان فائلرز کے کلچر کو کم کرنے کے لیے ایک مہم شروع کرنا، اور سندھ میں ادارہ جاتی سرکاری بدعنوانی کا خاتمہ، جسے “سسٹن” کہا جاتا ہے کے خلاف بھی کارروائی کرے گی۔