بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں، صدر مملکت

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔
ایوانِ صدر کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگران وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔
صدر مملکت نے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔
صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔