اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی صدر پرویز الٰہی پر کوئی نیا کیس نہیں بنایا گیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےعطا تارڑ نے پرویز الہٰی اور ان کے صاحبزادے مونس الہیٰ کو نشانے پر رکھا۔
چودھری پرویز الٰہی پر تنقید کرتے ہوئے لیگی رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا تھا کہ پنجاب کا بڑا ڈاکو کون ہے، پی ٹی آئی دور میں پنجاب کےعوام کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور مونس الٰہی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیے۔
انھوں نے کہا کہ لاہور کے ماسٹر پلان کو لاہور ہائیکورٹ نے کالعدم قرار دیا، شہر کے ماسٹر پلان میں کئی ارب کی کرپشن ہوئی۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم سے پیسے بٹورے گئے، پنجاب میں کی گئی کرپشن کا حساب دینا ہوگا۔
پرویز الٰہی پر کوئی نیا کیس نہیں بنایا گیا، عطا تارڑ







