اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نواز دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایوان صدر میں منعقد تقریب میں پاکستان اور ترک بحری افواج کے اعلیٰ افسران اور سینئر حکام نے شرکت کی۔
تقریب کا آغاز قومی ترانے اور تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
تقریب میں صدر مملکت عارف علوی نے ترک بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ارجمند تاتلیوگلو کو دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔
President Dr. Arif Alvi conferred the award of Nishan-e-Imtiaz (Military) upon the Commander of the Turkish Naval Forces, Admiral Ercument Tatlioglu, at a special investiture ceremony held at Aiwan-e-Sadr, Islamabad. pic.twitter.com/AsECOhaA8N
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) September 5, 2023









