بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نئے چیف جسٹس کاحلف برداری میں اہلیہ کو ساتھ کھڑاکرنا خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے،شیری رحمان

اسلام آباد: پیپلزپارٹی کی رہنما و سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کوبھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کوکہا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔
شیری رحمان کا کہنا تھاکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنی اہلیہ کوبھی حلف برداری میں اپنے ساتھ کھڑے ہونے کوکہا، یہ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یہ خواتین، شراکت داری اور برابری کے حوالے سے ایک اہم پیغام ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بھی جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کو چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک قابل اورسینئر قانون دان ہیں۔